اتوار, 24 نومبر 2024


انوکھا دسمبر ایک منٹ درحقیقت ایک منٹ نہیں ہوگا

 


ایمز ٹی وی( مانیٹرنگ ڈیسک) سوال کب ایک منٹ درحقیقت ایک منٹ نہیں ہوگا ؟ تو اس کا جواب ہے 31 دسمبر 2016 کو 23:59 گرین وچ مین ٹائم (جی ایم ٹی) کا منٹ جب دنیا بھر میں ایک منٹ 61 سیکنڈ پر محیط ہوگا۔

اس انوکھے ایونٹ کو لیپ سیکنڈ کا نام دیا جاتا ہے اور اس سال خاص بات یہ ہے کہ 2016 میں 29 فروری یعنی لیپ ائیر بھی ہوا۔

اس کی وجہ زمین کی گردش سے بالکل درست وقت بتانے والی گھڑیوں کو ملانا ہے جو کہ چاند اور سورج کی کشش ثقل سے متاثر ہوتی ہے۔

دنیا کے سات ارب سے زائد افراد میں سے بہت کم لوگوں کو اس تبدیلی کے بارے میں معلوم ہوتا ہے اور ان میں سے بھی اس اضافی لمحے کو گزارنے کا منصوبہ بنانے والوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔

تاہم گھڑی سازی کے ماہرین کے لیے یہ اضافی سیکنڈ بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس کی اہمیت کے حوالے سے تکرار چلتی رہتی ہے۔

تاہم یہ بات واضح رہے کہ آپ کو اس لیپ سیکنڈ کو اپنی پرانی گھڑیوں میں بڑھانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایسی سپر گھڑیوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے جو کہ اٹامک میکنزم کی فریکوئنسی کا حساب رکھتی ہیں۔

1972 سے اب تک 26 بار لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا جاچکا ہے اور آخری بار ایسا 30 جون 2015 کو ہوا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment