ایمز ٹی وی( صحت) پنجاب حکومت نے پنجاب سیف میڈیسن سپلائی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی اب مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ترکی کی وزارت صحت کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی وزارت صحت کے تعاون سے پنجاب کے ہیلتھ کئیر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔اجلاس میں ترک ماڈل کی طرز پر ادویات کی خریداری، ترسیل اور تقسیم کے نظام کو فول پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس ضمن میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم رائج کیا جائے گا۔اس نظام سے مریضوں کو نہ صرف معیاری ادویات ملیں گی بلکہ خردبرد کا خاتمہ ہوگا۔غیرضروری ادویات کی خریداری کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔وزیراعلیٰ نے پنجاب سیف میڈیسن سپلائی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔
شہبازشریف نے کہا کہ نئے نظا م پر عملدرآمد سے عام آدمی اور اشرافیہ کو ایک جیسی ادویات ملیں گی۔ادویات کو عالمی معیار کے مطابق محفوظ رکھنے کیلئے جدید ویئر ہاؤسز بنائے جائیں گے۔
پہلے مرحلے میں لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں ویئر ہاؤسز تعمیر کئے جائیں گے