اتوار, 24 نومبر 2024


غیر قانونی اورغیرمعیاری ادویات بیچنے والے ہوشیار

ایمز ٹی وی (صحت) کراچی ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی نےغیر قانونی دوائیں بیچنے والوں کے خلافکاروائی شروع کر دی ہے، کاروائی کے دوران بڑے پیمانے پر غیرقانونی اور غیر معیاری ادویا ت پکڑی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن کا آغاز ہوگیا ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چھاپے مار کے بھاری مقدار میں غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات برآمد کرلیں۔

لاہور میں غیر قانونی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والے تین میڈیکل اسٹور سیل کر دئیے گئے، کراچی کے علاقے گزری میں بھی غیر معیاری ادویات بیچنے پر اسٹور سیل کر کے دواؤں کے نمونے معائنے کے لئے لیباریٹری بھجوا دئیے گئے۔

اسی طرح بنی گالا اسلام آباد میں بھی غیر قانونی ادویات بیچنے پر میڈیکل اسٹور سیل کردیا گیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے کروڑوں روپے مالیت کی پکڑی گئی غیر معیاری ادویات کی رپورٹ حکومت پنجاب کو بھجوا دی ہے، رپورٹ میں پنجاب کے اسپتالوں کو غیرمعیاری دوائیں فراہم کرنے کا انکشاف کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادویہ فراہم کرنے والی80 فیصد کمپنیاں رجسٹرڈ ہی نہیں تھیں، اب تک پنجاب میں 35 کروڑ روپے کی غیرمعیاری ادویات تقسیم ہو چکی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment