ایمز ٹی وی(صحت) غربت میں بیماری کس طرح امتحان لیتی ہے ،یہ کوئی کوئٹہ میں تھیلسیمیا میں مبتلا تین بچوں کےوالدین سےپوچھے جو غریبی اور انتہائی کم وسائل میں بچوں کی بڑی بیماری کا مقابلہ کررہے ہیں۔
یہ ہے گھرانہ ،مزدور پیشہ میراحمدکا جنہیں اللہ نےاولاد کی نعمت سے تو نوازامگر ان کے آٹھ میں سے تین بچے،،اقراء،ردا اور شعیب تھیلسیمیاکےمرض میں مبتلا ہیں۔ان کے لئے غریبی باعث ستم تو تھی ہی کہ ان کے بچوں کوتھیلسیمیا کامرض کڑا امتحان بناہوا ہے۔ یہ امتحان انہیں اس امید پرکوئٹہ میں جیو دفتر لے آیاکہ ان کی آواز صاحب حیثیت اورصاحبان اقتدار تک پہنچ جائے گی۔
تھیلسیمیا میں مبتلا بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ کرائے کا گھر ہے،تین بچے ہیں،میری وزیراعلی پنجاب اور ملک ریاض سے اپیل ہے وہ دوسروں کےلئے بہت کچھ کرتے ہیں کچھ ہماری بھی مدد کریں۔
بچوں کا والد خود ذیابیطس کاشکار اور والدہ بھی خون کی کمی کاشکار ہےجو کچھ تھا وہ بچوں کو خون لگوانے اور انہیں بہتر حالت میں رکھنےکےعلاج پر اٹھ گیا۔دوسری جانب تھیلسیمیامیں مبتلا تینوں بچوں کو پڑھنےکا تو بہت شوق ہےمگر اس میں مرض آڑے آرہاہے۔
تھیلسیمیا کی شکار بچی اقراء نے کہا کہ مجھےپڑھنےکابہت شوق ہے،میں بہت پڑھناچاہتی ہوں اور ڈاکٹر بننا چاہتی ہےمگر میں تھک جاتی ہوں۔
ان بچوں کاعلاج بہت مہنگاہے۔اس بات کا ادراک ان کےوالدین کو ہےمگر ان کو توقع ہے کہ کراچی یالاہورمیں ان کے علاج سےان کی حالت کافی عرصہ تک بہتررکھی جاسکتی ہے ۔