منگل, 26 نومبر 2024


حیرت انگیز کھڑکی تیار کر لی گئی، ہوا آئے گی ،شور نہیں آئے گا

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) ماہرین نے حیرت انگیز کھڑکی تیار کر لی ہے، اس کھڑکی سے تازہ ہوا کے جھونکے تو آسکیں گے مگر شور شرابے کی آواز اندر نہیں آئے گی۔اس کھڑکی میں چھوٹے چھوٹے متعدد بلاک نصب ہیں اور ان کے درمیان میں بیس یا پچاس ملی میٹر قطر کا سوراخ ہوتا ہے۔ ہر بلاک ایک ساؤنڈ ریزوننس چیمبر کا کام کرتا ہے۔جب آواز کی لہریں اس میں داخل ہوتی ہیں تو ریزوننس کے اصول کے مطابق چیمبر میں گھومتے ہوئے ایک دوسرے کو کینسل کردیتی ہیں اور یوں دوسری طرف سے شور کی کوئی آواز اندر نہیں آسکے گی مگر تازہ ہوا بلا روک ٹوک اندر آئے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment