ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہی نہار منہ پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں جن کے ذریعے متعدد بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق صبح سویرے خالی پیٹ پانی پینے سے معدے کی خوارک ہضم کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اس کے ذریعے نہ صرف آپ اپنی جلد کی صحت بہتر بناسکتے ہیں بلکہ اس سے جسم میں خون بنانے کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک یہ طریقہ علاج وزن میں کمی کے لئے بھی ایک بہترین نسخہ ہے۔
تحقیق کے مطابق پانی کے ذریعے چند بیماریوں کا 100 فیصد کامیاب علاج ممکن ہے، مثلاً سر اور جسم کا درد، قلب کے نظام میں پایا جانے والا نقص، دل کی دھڑکن کی غیر معمولی تیزی، مرگی، موٹاپے کے سبب جنم لینے والی بیماریاں، ایستھما یا دمہ، ٹی بی، گردن توڑ، گردے کی خرابی، معدے کی بیماریاں، ذیابیطیس، قبض، امراض چشم، آنکھ، ناک اور کان کی بیماریاں اور چند زنانہ امراض سے بچنے کے لئے خالی پیٹ پانی پینا 100 فیصد مفید ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح سویرے اٹھتے ہی 4 گلاس پانی پینا چاہئے، لیکن اگر اکٹھا 4 گلاس پانی نا پی سکیں توکم از کم 1 گلاس پانی ضرور پئیں اور اس کی مقدار آہستہ آہستہ بڑھاتے ہوئے اسے 4 گلاس تک لے جانے کی کوشش کریں۔