ایمز ٹی وی (صحت /کراچی ) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندور نے منگل کو سول اسپتال کراچی اور لیاری جنرل اسپتال کا دورہ کیااور مریضوں کو دی جانےوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کےہمراہ غیر سرکاری تنظیم کے نمائندے بھی تھے جنہوں نے دونوں اسپتالوں کےلئے آپریشن تھیٹر میں استعمال ہونے والے سیکڑوں میڈیکل اور سرجیکل آلات عطیہ کیے ۔ اسپتالوں کے ایم ایسز نے اسپتال میں دی جانے والی سہولتوں پر بریفنگ دی ۔
صوبائی وزیر صحت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صوبے میں مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ اندرون سندھ میں صحت کے غیر فعال مراکز کو فعال کر رہے ہیں جس سے مریضوں کو گھر کے قریب صحت کی سہولیات میسر ہوسکیں گی۔