اتوار, 24 نومبر 2024


چائے پر ایک نئی تحقیق سامنے آگئی

 

ایمز ٹی وی (صحت)چائے تو متعدد افراد پینے کے شوقین ہوتے ہیں مگر یہ گرم مشروب آپ کو ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے جان لیوا مرض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں بتایا کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو پسند چائے بلڈ شوگر کی بڑھنے والی سطح کو کم کرتی ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ گرم مشروب میٹھی چیزیں کھانے سے خون میں گلوکوز کی بڑھنے والی سطح کو نمایاں حد تک کم کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق چائے میں موجود جز پولی فینول چینی کے جذب ہونے کو بلاک کرتا ہے اور یہ بتانا ضروری نہیں کہ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنا ذیابیطس جیسے مرض کے خطرے سے بچنے کے لیے کتنا ضروری ہے۔ اسی طرح تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ چائے کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کو اس مرض کی پیچیدگیوں سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ تحقیق کے دوران 24 افراد پر چائے کے اثرات کو دیکھا گیا جن میں سے نصف کا بلڈ شوگر لیول معمول کے مطابق تھا جبکہ دیگر میں ذیابیطس سے قبل کے مرض کی تشخیص ہوچکی تھی۔ اس تجربے سے قبل دونوں گروپس کو ہدایت کی گئی کہ وہ ورزش اور متوازن غذا کا استعمال ترک کردیں اور انہیں شام میں کم چینی والی غذا کا استعمال کرایا گیا۔


تحقیق نے ثابت کیا چائے ایک صحت بخش مشروب ہے by aimstv_tv


اگلی صبح ان کے خون کے نمونے ناشتے سے پہلے لیے گئے جس کے بعد میٹھے مشروبات کا استعمال کرایا گیا اور اس کے بعد چائے دی گئی۔ چائے پینے کے آدھے گھنٹے سے لے کر دو گھنٹے کے دوران ان کے خون کے نمونے لیے گئے اور یہ تجربہ ایک، ایک ہفتے کے وقفے کے بعد تین بار دہرایا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروبات کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوا مگر فوری چائے پینے سے حیران کن طور پر بلڈ شوگر کی سطح معمول پر آگئی جبکہ انسولین پر بھی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے۔ اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ روزانہ چائے پینا درمیانی عمر یا بڑھاپے میں ذہنی تنزلی کا خطرہ 50 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ یہ نئی تحقیق طبی جریدے ایشیاءپیسیفک جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment