ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) شہد کے بے پناہ فوائد سے کسی کو انکار نہیں جو انسان مختلف بیماریوں میں استعمال کر کے بھی شفا حاصل کرتا ہے لیکن کیا کوئی یہ بھی جانتا ہے کہ شہد کی مکھی کا ڈنگ بھی کئی بیماریوں کے لیے مفید ہے۔
ماہرین صحت شہد کی مکھیوں کے ڈنگ سے آرتھرائس اور فائبرو ملیگیا سمیت کئی بیماریوں کا علاج بھی کرچکے ہیں جو لوگ شہد کی مکھیوں سے بیمارافراد کاعلاج کرتے ہیں انھیں پالتے ہیں اورضرورت پڑنے مریضوں کو انکا ڈنگ بھی مرواتے ہیں اور بعض اوقات مریض کوایک دن میں درجنوں مرتبہ ڈنگ مروایا جاتا ہے،تاہم جنوبی کوریا کی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہےکہ شہد کی مکھی کے ڈنگ سے سوجن بھی کم ہوجاتی ہے ۔
لاس اینجلس کی رہائشی ایک خاتون کا کہناہے کہ اسے جوڑوں کا درد رہتا تھا اس نے ایک دن میں شہد کی مکھیوں سے 80 ڈنگ مروائے جس کے نتیجہ میں اس کا درد خاصی حد تک کم ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ یونان کی ایک یونیورسٹی میں چوہوں پرکی جانے والی تحقیق میں بھی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ شہد کی مکھیوں کے ڈنگ سے ان میں ہڈیوں کی بیماری بہت کم ہوگئی ہے