پیر, 25 نومبر 2024


بلیاں پالنےوالےزہنی مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں ، تحقیق

ایمزٹی وی (ہیلتھ )بلیاں پالنے والوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان کا یہ شوق انہیں ایک خطرناک دماغی مرض میں بھی مبتلا کر سکتا ہے۔ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بلیوں میں ایسے جراثیم پائے جاتے ہیں جو شیزوفرینیا جیسے ذہنی امراض کے امکانات کو خطرناک حد تک بڑھادیتے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کچھ بلیوں کی جلد میں ’’ٹوکسوپلازما گونڈائی‘‘ نامی جراثیم پایا جاتا ہے جو شیزوفرینیا جیسے مرض کا سبب بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ شیزوفرینیا ایک ایسا ذہنی مرض ہے جس میں مریض حقیقت کا احساس نہیں کرسکتا اور وہ محض آوازیں سن کر جذباتی اور وہم میں مبتلا ہوجاتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment