مانیٹرنگ ڈیسک:سماجی ویب سائٹس پر کورونا وائرس متعلق جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کو پھیلاؤسے روکنے کےلئےواٹس ایپ بھی میدان میں آگیا.
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق پیغامات اور وڈیو کالنگ کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے انتہائی سخت قدم اٹھاتے ہوئےفارورڈ میسج جا طریقہ کارتبدیل کردیا ہے .
واٹس ایپ پر پہلےصارفین پہلےایک میسج بیک وقت 5 لوگوں یا گروپس میں بھیج سکتے تھےلیکن اس تبدیلی کے بعد صارفین ایک وقت میں صرف ایک ہی صارف کو میسج فارورڈ کرسکتے ہیں.
خیال رہے واٹس ایپ پر میسج کی تصدیق کئے بغیرفارورڈ کرنا عام سی بات ہے.