پیر, 25 نومبر 2024


لیناوونےاپناسب سےپتلا لیپ ٹاپ متعارف کرادیا ہے

مانیٹرنگ ڈیسک : لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران لیناوو نے اپنا سب سے پتلا لیپ ٹاپ ٹھنک پیڈ ایکس 1 ٹائیٹینیم یوگا متعارف کرادیا ہے، جس کی موٹائی محض 0.43 انچ ہے۔

لیناوو نے متعارف کرائے گئے 4 تھنک پیڈز لیپ ٹاپس جن میں تھنک پیڈ ایکس 1 ٹائیٹینیم یوگا،ایکس 1 ، ایکس 1 کاربن یوگا اور ایکس 12 ڈی اٹیچ ایبل شامل ہیں۔

تھنک پیڈ ایکس 1 ٹائیٹینیم یوگا میں 2K ڈسپلے کے ساتھ 13.5 انچ اسکرین دی گئی ہے، جبکہ انٹیل کا نیا آئرس ژی (xe) گرافکس اس کا حصہ ہیں۔

لیپ ٹاپ کے اندر انٹیل کا 11 جنریشن کور آئی 7 وی پرو پراسیسر چھپا ہوا ہے۔

اس ٹو ان ون لیپ ٹاپ میں 16 جی بی فاسٹ ایل پی ڈی ڈی آر 4 ریم اور ایک ٹی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج دی گئی ہے۔

ویڈیو میٹنگز کے لیے کمپنی نے لیپ ٹاپ میںر ایک ایچ ڈی کیمرا ، 4 مائیکرو فونزاور 2 اسپیکرز فراہم کیا ہے۔

اس لیپ ٹاپ کا وزن محض 1.15 کلوگرام ہے جبکہ صرف 2 تھنڈر بولٹ 4 پورٹس اور ایک ہیڈفون جیک دیا گیا ہے۔

یہ ڈیوائس وائی فائی 6 سپورٹ فراہم کرتا ہے جبکہ 5 جی موبائل کنکٹویٹی آپشنل ہے۔

انٹیل 11 جنریشن کور وی پراسیسر والے اس لیپ ٹاپ میں انٹیل ہارڈویئر شیلڈ ڈیوائس کے تحفظ کے لیے دی گئی ہے۔

یہ لیپ ٹاپ جنوری کے آخر میں پری آرڈر میں 1899 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔

اس کے مقابلے میں ایکس 1 کاربن اور ایکس 1 یوگا فروری میں بالترتیب 1429 اور 1569 ڈالرز میں دستیاب ہوں گے۔

ایکس 12 ڈی اٹیچ ایبل کی قیمت 1149 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ بھی جنوری میں دستیاب ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment