اتوار, 03 مارچ 2024


پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ایکس” کی سروس معطل

سان فرانسسکو: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ایکس” کی سروس ڈاؤن ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایکس(ٹوئٹر) کے صارفین کسی پوسٹ کو دیکھنا چاہیں تو کلک کرنے پر پوسٹ دکھائی نہ دینے کا پیغام یا سادہ صفحہ دکھائی دے رہا ہے۔

سوشل میڈیا صفحات پر ہیش ٹیگ ٹوئٹر ڈاؤن بھی ٹرینڈ کررہا ہے جس پر صارفین اپنے تجربات شئیر کررہے ہیں۔ ایکس کے ڈاؤن ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment