جمعرات, 30 جنوری 2025


ڈیپ سیک کاسائبرحملوں کےپیش نظررجسٹریشن کوعارضی طورپرمحدودکرنےکااعلان

چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے کمپنی کے اے آئی اسسٹنٹ کی اچانک مقبولیت کے بعد ہونے والے سائبر حملوں کے پیش نظر رجسٹریشن کو عارضی طور پر محدود کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اسٹارٹ اپ کو اس کی ویب سائٹ پر بندش کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ اس کا اے آئی اسسٹنٹ امریکا میں ایپل کے ایپ اسٹور پر دستیاب ٹاپ ریٹڈ مفت ایپلی کیشن بن گیا تھا۔

کمپنی نے اپنے اسٹیٹس پیج کے مطابق اپنے ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس اور صارفین کو ویب سائٹ پر لاگ اِن میں درپیش مسائل کو حل کیا۔

پیر کو ہونے والی بندش کمپنی کی تقریباً 90 دنوں میں سب سے طویل بندش تھی اور اس کی آسمان کو چھوتی مقبولیت کے ساتھ میل کھاتی ہے۔

ڈیپ سیک نے گزشتہ ہفتے ایک مفت اسسٹنٹ لانچ کیا تھا جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ موجودہ کمپنیوں کے ماڈلز کی لاگت کے ایک حصے سے کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے، جو ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت کے لیے درکار سرمایہ کاری کی سطح میں ایک اہم موڑ ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment