ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) ہوسکتا ہے اس بات کو تسلیم کرنا مشکل ہوجائے مگر سائنس کا تو کہنا ہے کہ پینے کا صاف پانی اتنا بھی صاف نہیں ہوتا بلکہ اس میں ایک کروڑ بیکٹریا موجود ہوتے ہیں۔
لیونچ یونیورسٹی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ صاف پانی میں ایک کروڑ بیکٹریا ہوتے ہیں تاہم پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ پانی کا معیار بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ بیکٹر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور پانی کے پائپس کے اندر بڑھتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ تو نہیں مگر یہ وقت گزرنے کے ساتھ پائپس کے ایک اندر بائیو فلم نامی ایک پتلی سی کوٹنگ بنا دیتے ہیں۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ پانی کے اندر پائے جانے والے یہ بیکٹریا ہماری توقعات سے زیادہ اہم کردار ادا کرتے ہیں اور پانی کے معیار کو بہتر بناتے ہیں۔
محققین کے مطابق ہمارے خیال میں یہ یکٹریا پانی کو صاف کرنے میں مدد دینے کے ساتھ اسے محفوظ رکھنے کا کام کرتے ہیں بالکل ویسے ہی جیسے ہمارے جسم کے اندر اچھے بیکٹریا کام کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ ہماری آنتوں میں بڑی تعداد میں بیکٹریا ہوتے ہیں جو ہمیں صحت مند رکھنے اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد اور امراض کے خلاف لڑنے کی طاقت دیتے ہیں۔