جمعہ, 29 نومبر 2024


انسداد پولیو مہم، پولیس کمانڈو تعینات کئے جائیں گے، آئی جی سندھ

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) آئی جی سندھ نے پولیو مہم کیلئے پولیس کو فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پانچ روزہ مہم کے دوران پولیو ورکرز ،ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی سندھ نے تمام زونز کے ڈی آئی جیز کو فول پروف سیکیورٹی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس علاقوں میں پولیس کمانڈوز تعینات کئے جائیں،پولیو مہم کے دوران شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت نگرانی کی جائےجبکہ اسنیپ چیکنگ اور گشت کو بڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے پولیس کا بارہ ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سات ہزار پولیس اہلکار کراچی پولیس کی جانب سے تعینات کئے جائیں گے،پانچ ہزار پولیس اہلکار اور کمانڈوز ایس آر پی ، سی ٹی ڈی،کرائم برانچ،اینٹی انکروچمنٹ سیل اور پولیس ٹریننگ اسکول اور کالج سے تعینات کئے جائیں گے۔

 

پولیو مہم میں چار سو دس موبائلیں،دو سو چالیس موٹر سائیکلیں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔مہم کے دوران دو سو چالیس پولیس کمانڈوز،ریپڈ رسپانس فورس اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے دو سو کمانڈو بھی فرائض انجام دیں گے۔پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment