جمعرات, 28 نومبر 2024


مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے والاروبوٹ تیار

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) روبوٹ جدید ٹیکنالوجی کی ایک حیرت انگیز اورجدت کی اعلیٰ ترین مثال ہے اوراسی لیے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ہوسکتا ہے کہ انسان روبوٹ کا غلام ہو اسی روبوٹ کو ایک جدید شکل میں امریکی کمپنی سامنے لے آئی ہے جو ہر تکلیف اور رکاوٹ کا سامنے کرتے ہوئے اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرسکتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی پرحکمرانی کرنے والے گوگل کی کمپنی بوسٹن ڈائنا میکس نے نئے اورجدید ترین روبوٹ کو تخلیق کرتے ہوئے اس کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں روبوٹ انسان کی طرح کام کرتا نظرآرہا ہے جب کہ وہ اپنے راستے میں آنے والی ہر مشکل کو اپنے سینسرز کی مدد سے جانچ کر آگے کی طرف بڑھتا ہے اور اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیتا ہے۔

 

سائنس دانوں کو کہنا ہے کہ یہ نیا اٹلس روبوٹ ہر رکاوٹ کا سامنا کرتے ہوئے آگے بڑھتا جاتا ہے ج بکہ اس میں ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ جب یہ گر جاتا ہے تو کچھ لمحے گرے رہنے کے بعد ایک بار پھر اٹھ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور پھر اپنے ٹارگٹ کی جانب چلنا شروع کردیتا ہے، روبوٹ گرنے کے بعد دوبارہ کھڑا ہونے کے لیے اور اپنے توازن کو قائم رکھنے کے لیے جسم اور ٹانگوں میں لگے سینسرزکا استعمال کرتا ہے جب کہ مشکلات سے بچنے کے لیے ایل آئی ڈی آر اور اسٹیریو سینسرز کا استعمال کرتا ہے۔

اس روبوٹ کا قد 5 فٹ 9انچ  اور وزن 82 کلوگرام ہے جب کہ اسے بجلی سے چارج کیا جاتا ہے اور اس کے حرکت ہائیدرولک سسٹم کے تحت ہوتی ہے۔ روبوٹ کو عمارتوں کے اندر اور باہر استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ اسے فوجیوں کا بھاری سامان اٹھانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment