بدھ, 27 نومبر 2024


اسمارٹ فون سے متعلق ماہرین کا ایک اور انکشاف

ایمزٹی وی(صحت) امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آئی پیڈ سے کھیلنے والے بچے اپنے جذبات پر قابو پانا نہیں سیکھ پاتے۔ اسمارٹ فونز کا استعمال بچوں میں ضبط قائم نہیں ہونے دیتا تاہم ایپ اور الیکٹرانک کتابیں بچوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہیں لیکن وہ بھی والدین یا کسی بڑے کی موجودگی کے بغیر دو سے تین سال کی عمر کے بچوں کے لیے بے کار ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر وقت ٹی وی اسکرین کے آگے بیٹھنے والے بچوں کی نہ صرف زبان متاثر ہوتی ہے بلکہ سماجی طور پر بھی یہ پیچھے بھی رہ جاتے ہیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment