پیر, 25 نومبر 2024


آپ کے پاؤں کئی امراض کی نشاندہی کرسکتے ہیں

ایمز ٹی وی(صحت)ایک پیر میں 33 جوڑ، 100 کے قریب پٹھے، عضلات اور لاتعداد خون کی رگیں اور شریانیں ہوتی ہیں جو دل، دماغ، حرام مغز اور ریڑھ کی ہڈی سے جڑی ہوتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پیروں کی کیفیات درج ذیل امراض کی جانب اشارہ کرسکتی ہے تاہم ضروری نہیں کہ پیروں کی کیفیت 100 فیصد اسی مرض کو ظاہر کرے جو یہاں بیان کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں اچھے ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی بہتر ہوگا۔

پیر میں اینٹھن اور تکلیف: پیر میں تکلیف اور تناؤ کی وجہ جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یا تو پیروں تک آکسیجن نہیں پہنچ رہی ہے۔ اسی طرح پیروں میں تکلیف بعض دواؤں کے سائیڈ افیکٹ کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اس کا حل ہے کہ پانی زیادہ پیا جائے، آرام دہ جوتا پہنا جائے اور باقاعدہ ورزش کی جائے تاکہ دورانِ خون بہتر رہے۔ اگر ہڈیوں میں تکلیف ہے تو یہ یورک ایسڈ کی زیادتی کی طرف ایک اشارہ ہے جس کا ایک حل تو ڈاکٹر کو دکھانا ہے اور احتیاط یہ ہے کہ سرخ گوشت ترک کردیا جائے۔

پیروں کا غیر معمولی ٹھنڈا ہونا: پاؤں اگر مسلسل سرد رہتے ہوں تو یہ کئی کیفیات کی جانب اشارہ کرتے ہیں جوذیابیطس، خون کی کمی اور دورانِ خون کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔

پیروں میں سُوجن: پیروں میں اگرمسلسل سوجن ہوتو یہ کئی سنجیدہ امراض کی جانب اشارہ کرتے ہیں ۔ خون کی کمی، کمزور دل، جگر اور گردوں کے امراض سے بھی پیروں پر سوجن آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈی وی ٹی یا بڑی رگ میں خون کے لوتھڑے بننے یا دوران خون متاثر ہونے سے بھی یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ علاج کے دوران ورزش کریں، نمک کا کم استعمال اور وزن گھٹانے کی کوشش کریں۔

پاؤں کے چمچہ نما ناخن: اس مرض میں پاؤں کے ناخن ابھرے ہونے کی بجائے چمچے کی طرح ہوتے ہیں اور یہ غذائی کمی، خون میں فولاد کی کمی یا اندرونی جریان کی علامات ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیر کے انگوٹھے کا چمچہ شکل کا ہونا جینیاتی امراض اور خون میں کمی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

انگوٹھے کے زرد ناخن: عموماً نیل پالش لگانے والی خاتون کے پیر کے ناخن پیلے ہوسکتے ہیں۔ لیکن یہ دیگر امراض کی علامت بھی ہوسکتے ہیں۔ جگر کی خرابی، ٹی بی اور تھائی رائیڈ غدود میں گڑبڑ کی وجہ سے بھی ناخن پیل ےہوسکتے ہیں۔

پاؤں میں سویاں چبھنا: پاؤں میں سرسراہٹ اور سویاں چھبتی محسوس ہوں تو یہ اعصابی نظام میں خرابی کو ظاہر کرتی ہیں۔ ذیابیطس کے مرض میں اعصاب متاثر ہوتے ہیں اور سویاں چھبتی محسوس ہوتی ہیں۔

پیروں کے جوڑ میں اینٹھن اور تکلیف: پیروں کی انگلیوں کے جوڑ میں اگر تکلیف اور مستقل اینٹھن ہو تو یہ گٹھیا کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔ گٹھیا میں جوڑوں کا استر ( لائننگ) سوج جاتی ہیں اور ٹشوز متاثر ہونے لگتے ہیں۔ اس میں ضروری ہے کہ مریض کودیا جائے ، برف سے ٹکور کیا جائے اور ادویہ دی جائیں لیکن یہ سب ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ہی ممکن ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment