ایمزٹی وی (فارن ڈیسک) برطانیہ ایسا طیارہ تیار کر رہا ہے جو چار گھنٹے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں جا سکتا ہے، آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز پرواز کرنے والے طیارے کی قیمت ایک ارب دس کروڑ ڈالر ہوگی۔ اس طیارے کو آزمائشی مراحل سے گزارا جا رہا ہے اور اس کی پہلی پرواز 2019ء میں اڑان بھرے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک برطانوی ایرو اسپیس فرم نے آواز سے 5گنا زیادہ تیز پرواز کرنے والا طیارہ تیا ر کیا ہے جو صرف 4 گھنٹے میں دنیا میں کسی بھی جگہ مسافروں کو لے جائیگا۔ ری ایکشن انجن نامی فرم کا کہنا ہے کہ وہ ایسے ایک انجن سسٹم پر کام کر رہی ہے جو 300 مسافروں کو چار گھنٹے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں لے جائے گا۔ چیف انجینئر ایلن بانڈ کا کہنا ہے کہ ائیر کرافٹ میں ایک نئی ٹیکنالوجی ”دی پری کولر“ سے ایسا ممکن ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نئے سیبرانجن سسٹم میں داخل ہو نے والی ہوا کوعشاریہ صفر ون سیکنڈ میں ایک ہزار سے زائد سیلسیس ڈگری تک ٹھنڈا کیا جاسکتا ہے۔ یہ صلاحیت جیٹ انجن کو زیادہ طاقت سے اڑنے میں مدد دے گی۔ اس سے رفتار بہت تیز ہو گی اور یہ ماچ فائیو جتنی رفتار سے پرواز کرے گا جو آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ ہے۔ طیارہ 276 فٹ طویل ہوگا جسے اسکائی لن کہا جائے گا، ایک طیارے کی قیمت لگ بھگ 1.1 ارب ڈالر ہو گی، اس میں کوئی کھڑکی نہیں ہوگی۔ کمپنی ابھی اس نظام کو تجرباتی مراحل سے گزار رہی ہے اور اسکی پہلی پرواز 2019ء میں متوقع ہے۔
برطانیہ، آواز سے5 گنا تیز مسافر طیارہ آزمائشی مراحل میں
- 16/12/2014
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1639 K2_VIEWS
Leave a comment