ایمز ٹی وی ( پاکستان )بھارتی فضائیہ پاکستانی شاہینوں کی نقل کرنے میں ناکام ہوگئی اوراس کے پائلٹ ہائی وے کورن وے ہی نہ بنا سکے۔ پاک فضائیہ نے گزشتہ ماہ ملک بھرمیں جنگی مشقیں کی تھیں جن میں موٹرویز پر ہنگامی لینڈنگ بھی شامل تھیں، بھارتی فضائیہ نے بھی پاک بحریہ کی نقل کرتے ہوئے اسی قسم کی مشقوں کا انعقاد کیا۔ اس سلسلے میں 300 کلو میٹر سے زائد طویل آگرہ لکھنو ہائی وے کا انتخاب کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ نے شاہینوں کی نقل کرنے کی کوشش کی تو کی لیکن اب انہیں کون سمجھائے کہ شاہینوں اورکرگس میں بہت فرق ہوتا ہے۔ سامان حرب تو ہرملک کے پاس پوتا ہے لیکن عزم ، حوصلہ اور ہمت کسی بازار سے خریدی نہیں جاسکتی۔ نام نہاد سورماؤں نے طیارے کے پچھلے پہیے تو سٹرک پر لگا دیے لیکن بھارتی فضائیہ کے کم ہمت پائلٹوں نے ٹائر پھٹنے کے خوف سے لینڈنگ کا خطرہ مول ہی نہیں لیا۔