اتوار, 24 نومبر 2024


آسٹریا کے صدر "ایک مہاجر"

 


ایمزٹی وی(آسٹریلیا)مہاجرین کے حقوق کیلیے کھل کر آوازبلند کرنے والا الیگزینڈر فان ڈیئر بیلین آسٹریا کے نئے صدر منتخب ہو گئے، وہ خود ایک مہاجرین خاندان کا پس منظر رکھتے ہیں۔

گزشتہ روز آسٹریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں گرین پارٹی کے سابقہ رہنما اور ان انتخابات میں بہ طور آزاد امیدوار حصہ لینے والے الیگزانڈر فان ڈیئر بیلین کامیاب ہوگئے۔ بیلن اور ان کے عوامیت پسند حریف نوربیرٹ ہوفر کے درمیان متعدد دیگر امور کے علاوہ سب سے اہم فرق مہاجرین سے متعلق موقف میں تھا۔

نوربیرٹ مہاجرین کوقبضہ کرنے والے تک کہہ چکے ہیں اور مہاجرین کے حوالے سے سخت ترین پالیسیاں وضع کرنا چاہتے ہیں جب کہ دوسری جانب فان ڈیئر بیلین مہاجرین سے متعلق نرمی کی پالیسیوں کے داعی ہیں۔ماضی میں گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے اس سیاست دان کا اپنا پس منظر مہاجرت سے جڑا ہے۔

فان ڈیئر بیلین 1944ء میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد روس جب کہ ان کی والدہ ایسٹونیا سے تعلق رکھتی تھیں، جب کہ فان ڈیئر بیلین کا ڈچ نام اس لیے ہے کیونکہ انکا خاندان اٹھارہویں صدی میں ہالینڈ سے روس منتقل ہوا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment