ایمز ٹی وی(بیجنگ) چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں کمیونسٹ پارٹی کے دفتر پر مسلح افراد کا حملہ، دو افراد ہلاک، کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے۔
چین کے مغربی صوبے میں 3 حملہ آور سرکاری عمارت میں دھماکہ خیز مواد سے بھری کار سمیت داخل ہوئے، جہاں کار کو زور دار دھماکے سے اڑا دیا گیا جبکہ فورسز نے کارروائی کے دوران 3حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ادھر چین نے سنکیانگ میں کسی بھی قسم کے دباؤ کی تردید کی ہے۔واقعے کے حوالے سے سنکیانگ حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ واقعہ کاراکیس کاؤنٹی میں پیش آیا جو سنکیانگ کے جنوب میں واقعہ ہے۔
یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا۔ حملہ آوروں نے چاقو سے حملہ کرکے دو شہریوں کو ہلاک کیا جب کہ 3 زخمی ہوگئے