منگل, 26 نومبر 2024
کراچی: ناظم آباد کے علاقے میں سرکاری عباسی شہید اسپتال میں رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔
 
سرکاری اسپتال عباسی شہید میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس کی بھاری نفری نے محاصرہ کر لیا اور نقاب پوش افسران و اہلکاروں نے سرچ آپریشن کیا۔
 
پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکٹرز اپارٹمنٹس اور ٹراما سینٹر سمیت اسپتال کے دیگر کمروں کی تلاشی لی، اس دوران خاکروبوں اور وارڈ بوائے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
آپریشن ٹیم نے پولیس موبائلز پر لکھے تھانوں کے نام کوڈ نمبر اور رجسٹریشن نمبر پلیٹز کو کاعذ کی مدد سے ٹیپ لگا کر چھپایا ہوا تھا۔ سرچنگ کے دوران اسپتال کی اولڈ بلڈنگ میں واقع آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر نجف علی کے کمرے سمیت دیگر کمروں کے تالے توڑ کر متعدد کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو ، لیپ ٹاپ اور دیگر دستاویزات اپنے قبضے میں لے لیں۔
 
ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران پولیس نے اسپتال کے پی آر او شیخ راشد حسین، ارشد حشمت اور اسلم پرویز سمیت 4 افراد کو حراست میں لیکر منہ پر کپڑا ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 فیصل آباد :جی سی یونیورسٹی کے قریب ڈکیتی کرتے ہوئے پکڑے جانیوالے دو نوعمرلڑکوں سبحان اور فہد سے تفتیش کی گئی تو انکشاف ہوا کہ وہ دونوں انٹرمیڈیٹ کے طالب علم ہیں دو نوں نے پہلے بھی کئی معمولی ڈکیتیاں کی ہیں ،انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بھارتی فلموں سے متاثر ہو کر شوقیہ ڈاکو بنے ہیں،پولیس نے ان سے ہزاروں روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کر کے کارروائی شروع کردی ہے

راولپنڈی: پاک فوج نے فضا ئیہ کی بھرپور کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے 2 میں سے ایک بھارتی پا ئلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ وہ بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981ہے۔
بھارتی پائلٹ نے اپنا نام ابھے نندن بتایا ہے جو صحیح حالت میں پاک فوج کی حراست میں ہے جبکہ گرفتار دوسرے پائلٹ کو سی ایم ییچ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کو سرپرائز دیتے ہوئے آج دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایااور اس کاروائی کے نتیجے میں 2 پا ئلٹوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

 

 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبد الصمد کو ہتھکڑیوں لگانے والے نیب والے نیب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کیسے ایشیا میں سنسکرت زبان کے واحد پی ایچ ڈی ڈاکٹر عبدالصمد کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو اپنے ادارے میں ایسی شرمناک حرکت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے ۔ خیال رہے کہ نیب نے ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالصمد کو درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتیوں کے معاملے پر حراست میں لے رکھا یے ۔ انہیں احتساب عدالت میں ہتھکڑیوں میں پیش کیا گیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر بھی نیب کو تنقید کا سامنا ہے نیب کی جانب سے جس ایچ ڈی ڈاکٹر عبدالصمد کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا ہے وہ سنسکرت زبان میں پی ایچ ڈی کرنے والی ایشیا اکلوتی شخصیت ہیں ۔

انہوں نے جرمنی کی یونیورسٹی سے صرف28 برس کی عمر میں سکالر شپ پر می ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جبکہ صدر پاکستان انکی خدمات کے عوض انہیں پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز زچکے ہیں ۔ وہ خیبرپختنخواہ کے محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ ہیں اور انتہائی مختصر عرصے میں چترال سمیت دیگر علاقوں سے متعدد مقامات سے آثار قدیمہ کی تلاش کر چکے ہیں ۔

 

گزشتہ برس 13 جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھانقیب اللہ محسود کی موت کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس میں انہیں ایک ماڈل کے انداز میں دیکھا گیا اور پولیس کی جانب سے اسے دہشت گرد قرار دے کر مارا گیا تو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی،اور لوگوں نے اےک تحریک کی شکل مےں ملک بھر مےں احتجاج اور مزاہرے شروع کردیے۔سپریم کورٹ نے بھی جعلی مقابلے کا نوٹس لیا اور پھر ریٹائر ہوجانے والے سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار سمیت دیگر کے خلاف دو مقدمات درج کیے۔بعدازاں تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ میں راو انوار کو معطل کرنے کی سفارش کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا کر نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیاچیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت اب بھی جاری ہے جب کہ دونوں کمیٹیوں نے نقیب اللہ کے خلاف کسی بھی قسم کے ثبوت ملنے کی تردید کی ہے سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار اور ان کی ٹیم کی گرفتاری کے لیے بہت کوششیں کی گئیں اور کچھ اہلکار گرفتار بھی ہوئے تاہم راو انوار احمد نے خود ہی ڈرامائی انداز میں سپریم کورٹ پہنچ کر گرفتاری دی جس کے بعد انہیں کراچی منتقل کیا گیا۔تاہم ایک برس بعد بھی اس کیس کو اب تک حتمی انجام تک نہیں پہنچایا جاسکا ہے اور تحقیقات اب بھی جاری ہیں لیکن اس کی رفتار بہت س±ست ہے

 

ایمز ٹٰی وی (اسلام آباد)سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات کو بحال کردیا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے پڑھ کر سنایا۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے کیس میں دہشت گردی کی دفعات بحال کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان شاہ رخ جتوئی، سجاد تالپور، سراج تالپور کو حراست میں لے لیا۔
کیس میں نامزد چوتھا ملزم جیل میں ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ سندھ ہائیکورٹ بھیجتے ہوئے ماتحت عدالت کو حکم دیا کہ دو ماہ میں کیس کا میرٹ پر فیصلہ کرے۔ عدالت عظمیٰ نے کیس کے حتمی فیصلے تک ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔
یاد رہے کہ نومبر 2017 میں سندھ ہائی کورٹ نے شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ کی سزا کالعدم قرار دے دی تھی اور مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرتے ہوئے مقدمہ ازسرنو سماعت کے لئے سیشن عدالت میں بھیج دیا تھا جس نے ملزمان کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کردیا تھا۔
واضح رہے کہ سال 2012ء میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پولیس آفیسر اورنگزیب کے جوان سالہ بیٹے شاہ زیب کو جھگڑے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ازخود نوٹس لیے جانے کے بعد ملزمان کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلا تھا، سماعت کے دوران مقتول کے باپ نے قاتلوں کے گھر والوں سے صلح نامہ کرلیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے اسے قبول کرنے کے بجائے مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

 

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)پاکستان نے 457 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کردی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کو فراہم کردی ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کی گئی فہرست کے مطابق اس وقت پاکستان کی مختلف جیلوں میں457 بھارتی مختلف جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان قیدیوں میں سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 399 ماہی گیر اور 58 عام شہری شامل ہیں۔ پاکستان 8 جنوری کو 146 ماہی گیروں کو رہا کردے گا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو فراہم کی ہے جب کہ بھارت پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 21 مئی 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت دونوں ملک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سیالکوٹ سے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جوسیالکوٹ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔ ادھر مالاکنڈ سپیشل پولیس یونٹ نے سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جبکہ اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 5 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ حافظ آباد میں ایک افغان باشندے سمیت 7 ملزم پکڑے گئے۔ میانوالی میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کے دوران 28 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔سیالکوٹ سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ سمیت ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سٹی عارفوالہ کے علاقے سے 3 افغان باشندے خیال محمد، نور جان اور حیدر خان پکڑے گئے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پولیس نے لاہورکے فیکٹری ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔
رویے میں بہتری نہیں ہو سکتی تو ہم وقت کیوں ضائع کر رہے ہیں ؟عمر اکمل کو بھول کر کسی دوسرے مستحق کھلاڑی کو ذمہ داری دی جائے :سابق کرکٹر محمد زاہد
پولیس کی بھاری نفری نے لاہور کے فیکٹری ایریا میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران عقیل نامی ڈکیت گینگ کو دھر لیاجن کے قبضے سے اسلحہ ،نقدی اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار گینگ کے افراد کی شناخت عقیل اورعمران کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے ابتدائی تحقیقات میں شہر میں ہونیوالی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا ہے

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا جس کے نتیجے میں 44 افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے خلاف 39مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ بڑی تعدادمیں پتنگیں اورڈوربھی برآمد کی گئی۔پنجاب حکومت کی جانب سے پتنگ بازی پر لگائی گئی پابندی کے باوجود جو لوگ اسس تہوار کو منائیں گے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی

 

Page 1 of 12