چترال میں پہلی بار بونی انوائرمنٹ اکیڈمی کی طرف سے "موسمِ خزان بائی سائیکل ریلی” کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔اپر چترال کے علاقے لاسپور سے سرغوز تک اس 12 کلومیٹر ٹریل پر ہونے والی بائی سائیکل ریلی میں 12 بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔اس ریلی کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیات کی اہمیت اجاگر کرنا اور صحت مند اور ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔اس ریلی کے انعقاد میں بونی انوائرمنٹ اکیڈمی کو کینیڈین سفارت خانے کا تعاؤن حاصل تھا۔
چترال میں پہلی بار بونی انوائرمنٹ اکیڈمی کی طرف سے "موسمِ خزان بائی سائیکل ریلی” کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔اپر چترال کے علاقے لاسپور سے سرغوز تک اس 12 کلومیٹر ٹریل پر ہونے والی بائی سائیکل ریلی میں 12 بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔اس ریلی کا مقصد نوجوانوں میں ماحولیات کی اہمیت اجاگر کرنا اور صحت مند اور ماحول دوست سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔اس ریلی کے انعقاد میں بونی انوائرمنٹ اکیڈمی کو کینیڈین سفارت خانے کا تعاؤن حاصل تھا۔
آسٹریلیا کے معروف وکٹ کیپر بلے باز نے میتھو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آسٹریلیا کے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ نے ریڈ بال کے بعد اب وائٹ بال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا 13 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
میتھیو ویڈ نے آسٹریلیا کے لیے 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ان کی پاکستان کے خلاف 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 17 گیندوں پر 41 رنز کی نا قابل شکست میچ وننگ اننگ یادگار کارکردگی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میتھیو ویڈ نے رواں سال مارچ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ کا سفر شروع کر دیا ہے اور انہیں کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف میں شامل کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔
آرٹس کونسل کراچی میں جاری 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 33 ویں روز شرکا نے قطاروں میں لگ کر ٹکٹ خریدے اور پھر تھیٹر پلے ’بوئنگ بوئنگ‘ دیکھ کر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوئے۔
تھیٹر پلے میں گڈو کی لچھے دار گفتگو، نرگس، نجمہ اور زرینہ کو بے وقوف بناتا چرب زبان کنوارا اور چالباز جمیل، جس نے تینوں لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسایا، جمی کا دوست بشیر پنڈی سے آیا اور گھر کے تماشے دیکھ کر حیران ہوا، پھر بشیر، نجمہ سے دل ہار بیٹھا، کھیل کے آخر میں جمیل کی چالبازی سے بھی پردہ اٹھتا ہے۔
آرٹس کونسل میں جاری عالمی ثقافتی میلے کے آخری ہفتے بھی خوب چہل پہل دکھائی دیتی ہے جہاں ملکی اور بین الاقوامی فنکار حاضرین کو محظوظ کررہے ہیں تو وہیں پولیس کے جوان بھی شرکا کے تحفظ کی ضمانت بنے ہوئے ہیں۔
عالمی ثقافتی میلے میں ورلڈ میوزیکل کانسرٹ، ڈانس پرفارمنس اور تھیٹرکی رنگارنگی اور خوشیوں کے ساتھ تحفظ کا احساس بھی ہوتا ہے کیوں کہ محافظ اپنا فرض بخوبی نبھارہے ہیں، خواتین کی چیکنک کیلئے بھی اسٹاف تعینات ہے۔
فیسٹیول کے 34 ویں روز سوئیٹزرلینڈ کا تھیٹر گروپ کھیل ’شیم آن یو‘ میں اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کے دل جیتے گا۔
ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندی کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں احتجاج کیا گیا، اپوزیشن ارکان اسمبلی نے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندی کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈ اٹھار کر اسمبلی میں کھڑے ہوکر احتجاج کیا، صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر الگ الگ احتجاج کیا گیا۔
اپوزیشن ارکان نے کہا کہ ایرانی تیل کے کاروبار سے 50 لاکھ لوگ منسلک ہیں، افسوس ہے کہ اس کاروبار کو اسمگلنگ کا نام دیا جارہا ہے۔
اس موقع پر اپوزیشن ارکان واک آؤٹ کرکے اسمبلی کے باہر احتجاج میں شامل ہوگئے، مکران اور رخشاں ڈویژن کے مکینوں نے بارڈر ٹریڈ کھولنے کا مطالبہ کیا۔
اسپیکر اور صوبائی وزیر فشریز کی یقین دہانی پر ایرانی تیل کی ترسیل پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے احتجاج ختم کیا۔
واشنگٹن : بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اراکین کانگریس کا خط صدر بائیڈن کو مل گیا، امریکی ترجمان کا کہنا ہے کہ خط کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی پریس بریفنگ کے دوران امریکی کانگریس اراکین کے صدر بائیڈن کو خط سے متعلق سوال کیا گیا۔
جس پر میتھیو ملر نے کانگریس اراکین کا خط ملنے کی تصدیق کردی اور کہا بانی پی ٹی آئی سے متعلق اراکین کانگریس کا خط ہمیں موصول ہوا ہے تاہم اراکین کانگریس کو مناسب وقت پر جواب دیں گے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں جمہوریت کو پھلتے پھولتے دیکھنا چاہتا ہے۔
صحافی نے امریکا کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کی اسلام آباد میں پاکستانی حکومت کےنمائندے سے ملاقات سے متعلق سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کو رہا کر دیاگیا؟
جس پر ترجمان نے کہا کہ میں پاکستان میں بنیادی آزادیوں کواستعمال کرنےکے بنیادی حق پربات ہوئی۔
صحافی نے سوال کیا کیا امریکا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنوں کی رہائی میں کوئی کردار ادا کیا ہے؟ تو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا میں اس پر کوئی بات نہیں کروں گا۔
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوکسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات تفصیل کیلئے دائردرخواست پرسماعت ہوئی۔
جسٹس شکیل احمد،جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل بنچ نےسماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چاروں صوبوں میں کیسز درج ہیں، جس پر جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا بشریٰ بی بی کےخلاف خیبر پختونخوا میں تو کوئی کیس نہیں ہوگا؟
وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ جی یہاں پر کیس نہیں اس وجہ سے یہاں آئےہیں تو جسٹس اسداللہ نے ریمارکس دیئے یہاں کوئی کیس نہیں توکیا دوسرے صوبوں کیلئے او منی بس دے سکتے ہیں۔
وکیل نے کہا دوسرے صوبوں میں مقدمات ہوں تو یہاں سے حفاظتی ضمانت لےسکتےہیں ، جس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کا کہنا تھا کہ دائرہ اختیار میں آئےتوالگ بات ہےاورلایاجائےتوالگ بات ہے، کے پی میں کیس نہیں ہے تو پنجاب، بلوچستان اور سندھ کیلئےحفاظتی ضمانت دے سکتے ہیں۔
قاضی انور ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ہائیکورٹ کی جانب سےپہلےبھی عدالتی ضمانتیں دی گئی ہیں تو جج کا کہنا تھا کہ یہ نہیں کہناچاہتےکہ حفاظتی ضمانت نہیں دے رہے صرف معاونت لینا چاہتے ہیں۔
جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے آرٹیکل 199 میں دائر اختیار کا لفظ استعمال ہوا ہے، قاضی صاحب سے ہم سیکھنا چاہتے ہیں اس لیےسوالات کرتےہیں۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کسی بھی مقدمےمیں گرفتارنہ کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس مقدمات تفصیل سےمتعلق تفصیلی رپورٹ جمع کرائے۔
پشاور ہائیکورٹ کا اٹارنی جنرل آفس کو 14 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو پورا پاکستان بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہیں کہ ہم پر امن نہ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے بدترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے، جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔
وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا تو کبھی بجلی بند کردی جاتی ہے، وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں بانی کی کوئی شکایت آئی تو پورا پاکستان بند کردیں گے۔
علی امین نے کہا کہ ہم حکومت کے دن گن رہےہیں، بہت جلد پورے پاکستان کو بند کرکے حکومت سے چھٹکاراحاصل کریں گے ، حکومت مجبور کر رہی ہے ہم پرامن نہ رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سےغداری کرنےوالوں کی جماعت میں کوئی گنجائش نہیں، ہماری پارٹی میں نظریاتی لوگ ہیں جو نظریہ کےساتھ کھڑےہیں اور وہ وقت دورنہیں جب ہمیں اپنی منزل مل جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ روز علیمہ خان نے کہا تھا کہ پتا نہیں بانی پی ٹی آئی کوکیا دیا گیا کہ ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، تین اکتوبرسے سیل میں بند کیا ہواتھا اور ورزش کیلیے سائیکل نہیں دی جارہی۔
اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کوشیشتیال کے قریب حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق
اور متعدد زخمیسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس شاہراہ قراقرم پر کوشیشتیال کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جو کہ عین اسی مقام پر پیش آیا جہاں چند ماہ قبل ایک اور نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں کل 34 مسافر سوار تھے، جن میں سے غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں
جبکہ متعدد مسافر زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ رات کے وقت پیش آیا اور بس گہری کھائی میں جاگری، جس کی وجہ سے اندھیرے اور دشوار گزار علاقے کی بناء پر زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کی درست تعداد کا فوری طور پر اندازہ لگانا مشکل ہے۔حادثے کے بعد مقامی افراد اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں،
جبکہ ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب اپنی گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
پشاور : ٹشو پیپرز کے کارخانے میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر 36 گھنٹے بعد بھی مکمل قابو نہ پایا جاسکا، دھماکوں کے بعد دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں انڈسٹریل ایریا میں لگی آگ پر 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔
رپورٹ کے مطابق کارخانے میں لگی آگ پر 28 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا تھا تاہم ایک پھر دھماکوں کی آواز سنی گئی اور پھر آگ دوبارہ بھڑک اٹھی۔
ریسکیوحکام کے مطابق چارسدہ، مردان اور نوشہرہ سے منگوائے گئے مزید فائر ویکلز اور فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔
امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندورنی حصوں میں ابھی بھی آگ لگی ہوئی ہے، فیکٹری کے بیسمنٹ میں200ٹن سے زائد ربڑ موجود تھی۔
فیکٹری کے بیسمنٹ اور دیگر حصوں میں رکھے ہوئے کیمیکلز کے باعث آگ پر قابو پانے میں ریسکیو کارکنان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے صنعتی زون حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹشو پیپرز کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
آپریشن کے دوران آتشزدگی سے خستہ ہونے والی عمارت کی چھت بھی گرگئی جبکہ آگ بجھانے میں ریسکیو 1122کی 20 گاڑیوں نے حصہ لیا، ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکار بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ شدت کے لحاظ سے آگ اول درجے کی ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔