منگل, 26 نومبر 2024

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وفاقی حکومت نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فوجی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے اس بات کا فیصلہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سربراہی میں دہشت گردی سےنمٹنے کے لیے قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیاگیا کہ ان علاقوں میں فوجی عدالتوں کے قیام کےلیے اکیسویں آئینی ترمیم کے تحت آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کونسلر سے کروایا جائے گا وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو محفوظ بنایا جاسکے

ایمزٹی وی ( کھیل) مصباح الحق نے کہا کہ یقیناً ان کی یہ خواہش ہے کہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی پہلی سنچری اسکور کریں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ پاکستانی ٹیم عالمی کپ جیتے اور وہ اپنے آخری ٹورنامنٹ میں یادگار کارکردگی کے ساتھ ون ڈے کرکٹ سے رخصت ہوں مصباح الحق نے پیر کے روز فٹنس ٹیسٹ دینے کے بعد بی بی سی اردو سروس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ورلڈ کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہے اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور ایک ایسی کارکردگی کے ساتھ ون ڈے سے رخصت ہوں جو انہیں ہمیشہ خوشی اور اطمینان کا احساس دلاتی رہے مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں فاتح بننے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے تاہم اس کے لیے انہیں منظم کرکٹ کھیلنی ہوگی مصباح الحق نے واضح کردیا ہے کہ انہیں اپنی فٹنس کے بارے میں کسی بھی قسم کا شک وشبہ نہیں ہے وہ فٹ ہیں اور عالمی کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کے لیے پوری طرح تیار ہیں انھوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ کے مطابق ان کی موجودہ فٹنس گذشتہ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ سے بھی بہتر ہے۔ اگروہ میچ نہیں کھیلے ہیں تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ آرام کا وقت مل جائے تاکہ خطرے کا کم سے کم امکان بھی باقی نہ رہے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت نے ان کی مرضی کا تحقیقاتی کمیشن نہ بنایا تو وہ پھر سڑکوں پر نکل پڑیں گے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ 18 جنوری کو ’دھرنا کنونشن‘ منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا پیرکو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی اور اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے حکومت جس قسم کا عدالتی کمیشن بنانا چاہتی ہے، اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے انھوں نے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی پر حکومتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں کیونکہ کمیشن کی رپورٹ کے بعد وہ اس عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رکھتے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 122 کے بارے میں الیکشن ٹریبیونل کو بھجوائی گئی کمیشن رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس نے پی ٹی آئی کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزام کو درست ثابت کر دیا ہے۔
’رپورٹ کے مطابق 34376 ووٹ جعلی تھے، جب کہ 1395 بیلٹ پیپر پریزائیڈنگ افسران کے دستخط اور سٹیمپ کے بغیر تھے۔

ایمزٹی وی (نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ دشمن ہیں۔ جان کیری سٹریٹیجک ڈائیلاگ کے لیے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں سرکاری ٹی وی کے مطابق اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جان کیری نے پاکستان کے وزیراعظم سے ملاقات کی جبکہ وہ سلامتی امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں جان کیری نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا اس موقع پر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے انھوں نے روزگار میں اضافے کے لیے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کا مطالبہ بھی کیا۔

ایمزٹی وی ( نیوز ڈیسک) شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے ایک گروہ نے امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے اسی اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے’امریکی فوجیو، ہم آ رہے ہیں، اپنے پیچھے نظر رکھوگروہ نے اپنا نام آئی ایس آئی ایس بتایا ہے جو کہ دولتِ اسلامیہ ہی کا دوسرا نام ہے۔