پیر, 25 نومبر 2024


'را ' سے تعلق کے شبہ میں 2 افرادگرفتار

ایمز ٹی وی(حب)بلوچستان کے علاقے حب سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے تعلق کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا دونوں کی نشاندہی کلبھوشن یادیونے کی تھی۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی خفیہ ایجنسی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی پاکستان میں اپنے جاسوسوں کا جال بچھادیا لیکن پاکستانی خفیہ اداروں کی نظریں برابر ان جاسوسوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں گزشتہ شب بھی بلوچستان کے علاقے حب سے حساس اداروں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ اور الہ آباد میں کارروائی کرکے دو افراد کو دھر لیا۔

گرفتار ہونے والے دو افراد میں سے ایک کا نام راکیش عرف صنوبر بتایا جاتا ہے۔ راکیش عرف صنوبر کو گرفتار بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ راکیش دو ہزار چودہ سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں صنوبر کے نام سے اسکریپ کا کام کررہا تھا۔

صنوبردو سال قبل سترہ روز کے لئے بھارت بھی گیا اوربھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو سے مسلسل رابطے میں تھا وہ حب اور کراچی میں اپنی جاسوسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔ راکیش سمیت دونوں گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment