پیر, 25 نومبر 2024


ملکی سالمیت اورخودمختاری کیخلاف کسی بھی مکروہ منصوبے کوناکام بنادیں گے، آرمی چیف


ایمزٹی وی(راولپنڈی)آرمی چیف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کا نوٹس لے لیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف خطے کی تازہ ترین صورتحال سے مکمل طور پر باخبر ہیں، خطے میں پیش آنے والے واقعات کےپاکستان کی سیکیورٹی پراثرات کو بھی قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بالواسطہ یا بلا واسطہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیارہے، پاک فوج،عوام ملکی سالمیت اورخودمختاری کیخلاف کسی بھی مکروہ منصوبے کوناکام بنادیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment