اتوار, 24 نومبر 2024


سانحہ پشاور کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) سانحہ پشاور کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں کے چوکیداروں کیلئے یونیفارم لازمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سانحہ پشاورکے پیش نظر وفاقی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اور وہاں زیر تعلیم بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کیلئے نیا سیکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے سیکیورٹی پلان کے تحت تعلیمی اداروں کے چوکیدار یونیفارم پہنیں گے جبکہ عمارت میں داخل ہونے والے افراد کی میٹل ڈیٹکٹر سے چیکنگ کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment