ایمزٹی وی(راولپنڈی)آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی دہشت گردی میں ایلیٹ آرمی کمانڈو کیپٹن روح اللہ بھی شہید ہوئے ہیں۔۔ کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق تحصیل شبقدر سے تھا۔
ئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کی میت آبائی علاقے میں پہنچانے کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں وجہ ولہ میں ادا کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیپٹن روح اللہ کے لئے تمغہ جرات کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمی ہونےوالے آرمی کے نائب صوبیدار محمد علی کو تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بمبار کو ایک جانب محدود رکھا اور بڑی تعداد میں پولیس ریکروٹس کو نکلنے میں مدد دی۔