اتوار, 24 نومبر 2024


ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم ذکی الرحمان لکھوی  کوایک اور مقدمے میں گرفتار  کرلیا گیا

ایمز ٹی وی (اسلام آباد ) ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز ذکی الرحمان لکھوی کو  ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا ہے ۔اب سے تھوڑی دیر پہلے انہیں اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا  گیا ہے جہاں پولیس کواِن کا ۲روزہ جسمانی رمانڈ دے دیا  ہے اس کے بعد انھیں ۲ جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔انھیں اسلام آباد  کی ایف ۸ کچہری میں  سخت سکیورٹی  کےحصار میں ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان اللہ کے سامنے پیش کیا گیا ۔پولیس کے مطابق محمد داود نامی شخص نے تھانہ گواٹراہ میں اپنے یہ رپورٹ درج کروائی تھی کہ اسکے نسبتی برادر کو ذکی الرحمان جہاد کے نام پر ورغلہ کر لے گیا ہے جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا ۔ذکی الرحمان کو ممبئی حملوں کی منصوبہ سازی کے الزام میں وفاقی حکومت کی طرف سے تین ماہ کے لیے نظر بند کرنے  کا حکم دیا تھا جسے پیر کی شب اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا ۔نظر بندی کی معطلی کے حکم پر بھارت نے سخت تشویش کا اظہار کیا بھارتی حکومت نے اس سلسلے میں پیر کو نئی دہلی میںپاکستان کے ہائی کمشنر عبدلباسط کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا تھا ۔ممبئی کیس کے سلسلے میں اِس کی ضمانت  گزشتہ ہفتے منظور ہو گئی تھی تاہم اسکے بعد انہیں۱۹۶ ایم پی او کے  تحت   انہیں اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment