اتوار, 24 نومبر 2024


لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج 

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد )وفاقی حکومت نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی نظر بندی ختم کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف  سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو نظر بندی ختم کرنے کا اختیار نہیں تھا عدالت نے حکومت کا موقف سنے بغیر فیصلہ کیادرخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عبوری ریلیف حتمی ریلیف کے برابر ہوتا ہے چنانچہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن کی رہائی کا مشروط حکم نامہ جاری کیا تھا جس کہ بعد بھارت کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیاتھا جبکہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی نے لکھوی کی مبئی حملہ کیس میں ضمانت پر تبصرہ کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو تمام لوگوں کے لیے ایک دھچکا قرار دیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment