ایمز ٹی وی (اسلام آباد) دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہاہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے ، بھارت کے ساتھ قیدیوں ، سول نیوکلیئر تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہواہے ، امریکہ وزیرخارجہ جنوری کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گے ۔اُن کاکہناتھاکہ اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ، ایکسپریس حملے کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئیں ، حملے میں بھارت کے عسکری و سیاسی قیادت ملوث ہے، انہوں نے بتایاکہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ، پرامن و مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ۔تسنیم اسلم کاکہناتھاکہ امریکی وزیرخارجہ جنوری کے وسط میں پاکستان آئیں گے اور پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات میں امریکی وفد کی نمائندگی کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں ۔ترجمان کاکہناتھاکہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے دوجوان شہید ہوگئے ہیں ، ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے ، بھارت نے غیرضروری طورپر اپنے ردعمل کا اظہار کیا لیکن اس معاملے میں کوئی دستاویز فراہم نہیں کی ۔
پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے
- 01/01/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1754 K2_VIEWS
Leave a comment