ایمزٹی وی(اسلام آباد) مسلم لیگ (ن) لیگ کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سہارے چھن گئے اور اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کیس روزانہ کی بنیاد پرسناجائے، مخالفین کے پاس الزامات ہیں ثبوت نہیں کیونکہ اخباری تراشوں سے کیس نہیں لڑاجاتا۔ دسمبر کےدوران عمران خان کوخاصی ٹھنڈ پڑنے والی ہے، عمران خان کا ہمیشہ کا سہارا لاک ڈاؤن اور دھرنا چھن گیا ہے، اب وہ سیاسی یتیم ہوگئے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کبھی وکلا تبدیل کرتے ہیں، 2006 سے پہلے فلیٹ کی ملکیت کے الزامات پر کوئی ثبوت نہیں دیے گئے، منی لانڈرنگ، کرپشن، کک بیک کے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا، نوازشریف کے مینڈیٹ پر الزام لگا تو کلین چٹ سپریم کورٹ سے ملی جب کہ نواز شریف واحد وزیراعظم ہوں گے جنہیں ذاتی الزامات پر سپریم کورٹ سے کلین چٹ ملےگی۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پی ٹی آئی کے لگائے الزامات سے مکمل کلیئرہوں گے، حکومت کویہاں سے کلین چٹ ملے گی اورتحریک انصاف کوبھی عدالت کافیصلہ خوش دلی سے قبول کرناچاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام کرپشن کا تھا لیکن کچھ ثابت نہیں کیا گیا۔