ایمز ٹی وی ( اسلام آباد) درخواست کی سماعت 28 جنوری سے چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کرے گا۔خیال رہے کہ پشاورکے آرمی اسکول میں گذشتہ ماہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد حکومت نے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت کے بعد آئین میں 21ویں ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کی منظوری دی تھی۔21 ویں ترمیم میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترامیم کے ذریعے اس کو پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2015 قرار دیا گیا ہے اور اس بل کی منظوری کے بعد ملک میں 2 سال کے لیے فوجی عدالتیں قائم کردی گی ہے۔فوجی عدالتوں کا قیام انسداد دہشت گردی کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے جس سے دہشت گردی سے متعلق مقدمات کے فیصلے فوری طور پر ہوں گے۔