ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سہیل احمد کے قتل پر ایم کیو ایم سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماورائے آئین کسی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ انہوں نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔وزیر اعظم نواز شریف نے بھی کارکن سہیل احمد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر بابر غوری سے ٹیلی فونک گفتگو میں واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں کارکن کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس اہلکاروں سے سختی سے نمٹنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ اداروں سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ایم کیو ایم کے کارکن کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
- 29/01/2015
- K2_CATEGORY اسلام آباد
- 1514 K2_VIEWS
Leave a comment