ایمزٹی وی(راولپںڈی)ایف سی اور حساس ادارے نے کوہلو کے علاقے کاہان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی اور حساس ادارے کوہلو کے علاقے کاہان میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا ہے۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم نے خود اس آپریشن کی نگرانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحہ میں 70 آر پی جی گولے، 14 فیوز، 20 راکٹ، میزائل لانچر، 12 راکٹ فیوز ، مارٹر بم، پانچ بنڈل ڈیٹونیٹنگ کارڈ، مختلف ساخت کے ہزاروں راﺅنڈز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا ہے۔