اتوار, 24 نومبر 2024


پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پی ایس ایل 2 کی چیمپئن ٹیم پشاورزلمی کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف نے ٹیم کو جیت کی مبارکباد دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی ایس ایل چیمپئن ٹیم پشاورزلمی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پشاورزلمی کی ٹیم سمیت انتظامیہ کوجیت پرمبارکباد دی۔
 
C6ohS0VXUAAKJHE 
ملاقات میں آرمی چیف نے پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس لانے پر پی ایس ایل کی تمام ٹیموں اورانتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، کرکٹ پاکستان کا پسندیدہ ترین کھیل ہے جوقوم کو متحد رکھتا ہے۔
 
C6ohS1iW0AA wdm
اس موقع پرآرمی چیف نے کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آگے بڑھتے رہیں اورپاکستان کا نام روشن کریں، اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو کرکٹ سے متعلق ماہرانہ مشورے دے کرحیران کردیا۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment