پیر, 25 نومبر 2024


خطے کے امن واستحکام میں پاکستان کا کردار مثالی اور قابل تحسین ہے

 

ایمزٹی وی(رولپنڈی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روز دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے چین کے اعلیٰ فوجی اورسول حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی حکام نے خطے میں سیکورٹی کی بہتر صورت حال میں پاک آرمی کے کردار کی تعریف کی۔دونوں ممالک نے فوجی تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ آرمی چیف کا یوم پاکستان پریڈ پر پیپلزلبریشن آرمی کا دستہ بھیجنے پر اظہار تشکر۔جبکہ دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بھی چین میں موجود ہیں۔
 
C7CpuA2W0AEZExw
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چینی ایگزیکٹیو نائب وزیر اعظم ژانگ گاﺅ لی،وائس چیر مین سینٹرل وائس کمیشن جنرل فان چنگ لانگ ،۔چیف آف جوائنٹ سروس ڈیپارٹمنٹ جنرل فانگ فیوجی، اورکمانڈر پیپلز لبریشن آرمی جنرل لی ژوچنگ سے ملاقاتیں کیں.
 
C7Cp7KyWcAE1ZaS 
چینی اعلیٰ قیادت نے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی،معاشی،دفاعی تعاون،مشترکہ مفادپرگفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مئوقف سے اتفاق رائے کیا ۔خطے کے امن و استحکام میں پاکستان کا کردار مثالی اور قابل تحسین ہے۔ تحریک طالبان ، القاعدہ اور دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔چینی قیادت نے افغانستان کی سیکورٹی صورت حال اور داعش کی بڑھتی ہوئی شدت پسندانہ کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔سی پیک کے منصوبے پر پاکستان کی سیکورٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کیلیے پاکستانی اقدامات پر مکمل اعتماد ہے ۔
 
C7CqBNEWwAI14B9
چینی حکام نے کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری میں پیشرفت قابل اطمینان ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے چینی حکام کی جانب سے پاکستان کے دفاعی تعاون پر چینی حکام اور عوام کا پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان آرمی اپنا بھرپور اور مﺅثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ آرمی چیف نے چینی حکام کی جانب سے یوم پاکستان میںچینی فوج دستہ بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment