اتوار, 24 نومبر 2024


محکمہ داخلہ پنجاب کا ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات جاری

ایمز ٹی وی (راولپنڈی) محکمہ داخلہ پنجاب نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی ایک ماہ نظربندی کے احکامات جاری کردیئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےگزشتہ روز ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہاکرنے کا حکم دیا تھا اور آج انہیں اڈیالہ جیل سے رہاکیا جانا تھا تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے ملزم کو مزید ایک ماہ نظر بندکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کر رکھا تھا تاہم حکومت نے نقص امن کے تحت انہیں نظربند کردیاتھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment