ایمزٹی وی(اسلام آباد) صدر ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے جس کے بعد ہندو میرج بل کو قانون کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔
میڈِیاذرائع کے مطابق وزیراعطم نواز شریف کی تجویز پر صدر ممنون حسین نے ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے ہیں۔ صدر ممنون حسین کی توثیق کے بعد ہندو میرج بل کو قانون کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری بھی یکساں محب وطن ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ حکومت ہندو آبادی والے علاقوں میں شادی رجسٹرار تعینات کرے گی