پیر, 25 نومبر 2024


عمران 100 فیصد سیاست سے فارغ ہو جائیں گے

 

ایمزٹی وی (لاہور)سینئر بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے چودھری نثار کو میرے مشورہ کی ضرورت نہیں،وفاقی وزیر داخلہ سمجھدار اورعملی سیاست کے آدمی ہیں وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے ان سے احترام کا رشتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا چودھری نثار محنت سے سیاست کا راستہ نکالنا جانتے ہیں،اداروں سے ٹکراو نہیں چاہتے میں کہتا ہوں ہمارے ادارے سیاست میں مداخلت نہ کریں، صرف مائنس نواز نہیں مائنس 4 دیکھ رہا ہوں ،پاناما معاملہ ففٹی ففٹی لیکن عمران تو100 فیصد سیاست سے فارغ ہو جائیں گے نواز شریف کو بھی کہتا ہوں سرمایہ پاکستان میں رکھیں ان کا کہنا تھافارورڈ بلاک بنانا سیاسی سازش ہوتی ہے میں کسی بھی سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا عمران خان کو ہمیشہ کہا ، کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment