اتوار, 24 نومبر 2024


"احتساب سب کا"کے اصول پرعمل کیاجائے گا، چیئرمین نیب

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ساری زندگی قانون اور انصاف کے مطابق فیصلے کئے،نیب کا موقف قانون اور شواہد کے ساتھ عدالتوں میں پیش کیا جائے گا،نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے جاوید اقبال نے کہا کہ عدالتوں میں نیب مقدمات کی موثر پیروی کی جائے گی، انکوائریاں اور تحقیقات قانون کے مطابق مقررہ وقت میں مکمل ہوں گی۔
چیئرمین نیب کا کہناتھا کہ نیب کی ساکھ بحال کرنے کیلئے"احتساب سب کا"کے اصول پرعمل کیاجائے گا،بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائیں گے،انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے افسران کو ایمانداری،شفافیت،میرٹ سے کام کرناہوگا۔
آنے والے مہینوں میں نیب کی کارکردگی میں واضح تبدیلی نظر آئے گی،جاوید اقبال نے کہا کہ افسران کی کارکردگی ذاتی طورپر مانیٹر کروں گا،کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی سے گریز کیا جائے،چیئرمین نیب نے کہا کہ قوم کو آپ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اگرکسی شخص یاادارے کیخلاف درخواست آئے توقانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link Justmn

    Justmn

    26/12/2017

    Se Vende Viagra En Farmacias Sin Receta Salzarex Vardenafil Cephalexin Smells Weird http://costofcial.com - online pharmacy Il Cialis Fa Dimagrire Metamorphin Where To Buy In Canada Photo Of Amoxicillin West Cialis 5 Mg Precio Vademecum cialis Descargar Kamagra En Espana Pfizer Viagra Online Australia Viagra Online Bestellen Legal Zithromax Reactions Propecia Generic How Long Posologie Viagra 50 http://costofcial.com - cialis online Buy Finasteride Citrate Liquid Canadian Pharmacies Cialis