اتوار, 24 نومبر 2024


وزارت خزانہ کا قلم دان وزیراعظم کےسپرد

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے استعفا نہیں دیا، علالت کے باعث وزارت خزانہ کا قلم دان وزیراعظم نے سنبھال لیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی معاملات احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ ای سی ایل میں اسحاق ڈار کا نام ڈالنا ہے یا نہیں؟ اس کا جائزہ عدالتی احکامات آنے کے بعد ہی لیا جائے گا۔
وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں نہ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی علالت کے باعث وزارت خزانہ کا قلمدان وزیر اعظم نے سنبھال کر احسن طریقے سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ کہتے ہیں محض الزام تراشی کی بنیاد پر ای سی ایل میں نام شامل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ محض الزام تراشی کی بنیاد پر اسحاق ڈار کے خلاف سنگین کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے اسحاق ڈار کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ بھی زیر بحث آیا۔
ترجمان وزیر اعظم مصدق ملک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار کی علالت کے باعث رولز کے تحت وزارت خزانہ کا قلمدان پہلے ہی وزیر اعظم کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خزانہ سے متعلق تمام معاملات وزیر اعظم احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی روزانہ کی بنیاد پر خزانہ سے متعلق تمام امور پر بریفنگ لے رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزرا پر الزامات لگائے جاتے ہیں، یوں تو ساری کابینہ کا نام ای سی ایل میں آ جائے گا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عدالتی احکامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment