اسلام آباد:وزیر خارجہ آصف خواجہ کا کہنا ہے کہ امریکانے مددکرنے کے بجائے ا یف 16 کی ڈلیوری روکی پاکستان ایئرفورس نے کا میابی کے ساتھ ایف 16 کااستعمال کیا اس سے ہماری صلاحیت محدود ہورہی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ سے ا یک ہی اسکرپٹ سے بات ہوئی میٹس سے کہاافغان مہاجرین کا مسئلہ حل کرنےکی ضرورت ہے امریکی وزیردفاع سے بارڈرمینجمنٹ اورافغان مہاجرین پربھی بات ہوئی،یہ ضروری مسائل ہیں ان کی وجہ سے ہم پرالزامات لگائے جا تے رہے پاکستان میں128 میں سے125 حملے ا فغانستان کی سرزمین سے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اعتمادسازی کی ضرورت ہے لیکن یہ آسان کام نہیں ہےضروری ہے ہم ایک دوسرے پر اعتبار کرسکیں ۔آصف خواجہ کہتے ہیں کہ جیمزمیٹس سے کہاہمیں امداد کی ضرورت نہیں کسی سطح پرہم نے نہیں کہاکہ ہمیں پیسوں کی ضرورت ہے، میٹس سے کہاکہ آپ نے نا زک دورمیں ہم پرقدغنیں لگائیں۔وزیر خارجہ کہتے ہیں کہ امریکی وزیردفاع کے ساتھ ملاقات اچھی رہی،جیمزمیٹس نے کسی قسم کا سخت پیغام نہیں دیاامریکی وزیردفاع نےاعتمادکی بحالی کا عزم ظاہرکیا۔آصف خواجہ نے مزید کہا کہ میٹس نے د ہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کیامیٹس نے کہاامریکانے پا کستان کےساتھ لین دین کے تعلقات رکھے،امریکی وزیر دفاع نے کہاشکایات ہیں لیکن آپ کیساتھ مستقل تعلقات رکھناچاہتے ہیں۔