ایمز ٹی وی(کراچی) روشنیوں کے شہرمیں اندھیرے ہو نے والے ہیں۔ کراچی والوں رمضان کے مبارک مہینے میں خیر منا لو، کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کا کہہ دیا۔ کراچی میں ما ہ رمضان میں پا رہ تو ہا ئی ہو گا اس کے علاوہ سحرو افطار میں بجلی بھی نہیں ہو گی۔ حالیہ بجلی بحران کے اثرات رمضان میں بھی ہو گے ۔کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر ابلاغ سعد یہ دادا نے مقا می ہو ٹل میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کہا کہ شارٹ فال دگنا ہو نے کے با عث رمضان المبارک میں بجلی کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔
سعد دادا نے کہا کہ کے الیکٹرک سوئی سردن گیس کمپنی سے معاہدے کے لیئے ہر وقت تیا ر ہے انہوں نے مزید بتا یا کہ گیس سپلائی کا معاہدہ پہلے بھی نہیں تھاتا ہم (ایس ایس جی سی ) کی جانب سے سپلائی جا ری تھی لیکن اس وقت کے الیکٹرک کو 2200 میگا واٹ بجلی دستیاب ہے اور گیس کم ہو نے سے 500 میگا وات شارٹ فال ہے ۔واضح رہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے۔