اتوار, 24 نومبر 2024


شہباز شریف کی چوہدری نثار سے45 منٹ تک ملاقات

 

ایمز ٹی وی (لا ہو ر)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی جس کے دوران پارٹی امور پر با ت چیت کی گئی۔ زرائع کے مطابق چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان ہو نے والی ملاقات 45 منٹ تک جا ری رہی جس کے دوران ملکی حالیہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی جب کے اس دوران چوہدری نثار نے انہیں اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دوران گفتگو چوہدری نثار کو کہا کہ انہیں پارٹی کے ساتھ چلتے رہنا چا ہیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار پارٹی کا اثاثہ ہے حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہو جائیں گے۔ یاد رہے کے سابق وفاقی وزیر داخلہ چاہدری نثار علی خان گزرشتہ کئی ما ہ سے پارٹی قیادت سے نا راض تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اہم مشاورتی اجلاسوں میں بھی شرکت کر نا چھوڑ دیا تھا ، پارٹی رہنماﺅں اور قائد کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنا ئے جا نے کے بعد چند روز قبل چوہدری نثار نے اپنے رد عمل کا بھی اظہار کیا تھا ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment