اسلام آباد : پاناما کیس میں نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف نیب نے فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز کے ضمنی ریفرنسز میں نئے گواہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔ قو می احتساب بیورو شریف خاندان کیخلاف عدالت میں زیر سماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نئے گواہ اور مزید دستاویزات پیش کرے گا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد ضیاء پر جرح کے بعد گواہ اور دستاویزات عدالت میں پیش کیے جائیں گے، جےآئی ٹی نے مختلف ممالک سے دستاویزات کے حصول کیلئے خطوط لکھے تھے۔ جےآئی ٹی کے بعد نیب نے ان خطوط کی پیروی کی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ موصول دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ بنانے کی استدعا کی جائے گی۔