جمعرات, 28 نومبر 2024


ملک بھر میں بارشوں کا امکان

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)آج اور کل پنجاب و خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں، آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب و خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اور کل بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، اسلام آباد، فاٹااورکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ جب کہ پشاور، مردان، کوہاٹ، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔
کل مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، پشاور، مردان ڈویژن، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، کوئٹہ، قلات، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چندمقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ رات بھکر میں تیز آندھی کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے چار افراد ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا اورزخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال منتقل کرنے کے دوران 2 افرد راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ سالہ عبدالشکور اور 25 سالہ بابر شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ ایجنسی میں طوفانی بارشوں کے باعث 6 افردا ہلاک اور16 زخمی ہوگئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment