منگل, 26 نومبر 2024


پنشن ختم ریٹائرمنٹ کی مدت کم ،آسانی یاعوام کےلیےایک اور بوجھ ؟

اسلام آباد: حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں تبدیلی کرنے پر غور و فکر کرنا شروع کردیا ، حکومت کی جانب سے سول سروس ریفارمزلانے کی تیاریاں شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق قومی سطح پر اخراجات کم کرنے کی نئی حکمت عملی کے تحت تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے ، اسی وجہ سے سرکاری ملازمت میں رٹائرمنٹ کی مدت ساٹھ سال سے کم کر کے پچپن سال کرنے کی تجویز دی جارہی ہے،

اور مستقبل میں تمام پبلک سیکٹر کمپنیو ں اور تمام کارپوریشنز اور مالیاتی اداروںمیں بغیر کسی الاﺅنسز اور پنشن کے پرکشش تنخواہ پر نوکریاں دی جائیں گی، زرائع کامزید کہنا ہے اس تجویز کے بارے میں آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا جائے گا ،اس تجویز کی منظوری کے بعد بڑی تعداد میں اعلیٰ سطح پر ریٹائر ہوجائیں گے جن میں وفاقی سیکرٹری کی بھی بڑی تعداد شامل ہیں۔

معاشی اور انتظامی اصلاحات کے ضمن میں یہ اب تک کی سب سے بڑی تجویز ہوگی جس پر عمل درآمد نہ صرف آنے والے پانچ سال بلکہ مستقبل میں بھی تنخواہوں،مراعات اور پنشن کے بجٹ میں نمایاں کمی کی جائےگی،سول اور ملٹری پنشن کے سالانہ اخراجات گزشتہ335 ارب تھے جو اب بڑھ کر 346 ارب تک پہنچ گئے ہیں تجویز چاروں صوبوں میں بھی رائج کرنے کی کوشش کی جائیں گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment